جماعت نمبر ۱ - سبق نمبر ۲

جماعت نمبر ۱ - سبق نمبر ۲ : اپنے روبوٹ کے ساتھ جزبات کا اظہار کریں

سبق کا منصوبہ گار : محمد بلال

سبق کا مطلوبہ وقت : ۴۰-۵۰ منٹ

اس سبق میں ہم سیکھیں گے :

ہم اپنے ایم تھری ڈی گو (M3D GO) روبوٹ کے ساتھ بات چیت کرنے کے مختلف طریقے کیا ہیں۔ سب سے پہلے، ہم کمپیوٹر پر موجود گیم پیڈ کے بٹنوں کا استعمال سیکھیں گے تاکہ روبوٹ کی اسکرین پر مختلف جذبات اور پیغامات ظاہر کر سکیں۔ پھر ہم روبوٹ کی حرکتوں اور تاثرات کو آپس میں جوڑ کر اسے مزید دلچسپ اور تخلیقی انداز میں کنٹرول کرنا سیکھیں گے۔ جیسے جیسے ہم روبوٹ سے مزید واقف ہوں گے، ہم “ڈانس” (Dance) بٹن کا استعمال کر کے اسے مختلف حرکتیں اور رقص کرنے کے قابل بنائیں گے۔ آخر میں، ہم ایک روبوٹ پارٹی میں شامل ہوں گے، جہاں ہمارے روبوٹ ایک دوسرے کے ساتھ “بات” کریں گے، تاثرات دکھائیں گے اور مل کر ڈانس کریں گے تاکہ ہماری تخلیقی صلاحیتیں اور ٹیم ورک مزید مضبوط ہو سکے۔


ضروری اشیاء :

۱۔ ایم تھری ڈی روبوٹکس کٹ جس میں ڈسپلے اسکرین شامل ہو۔
۲۔ لیپ ٹاپس جن میں اسکریچ موجود ہو اور گیم پیڈ پہلے سے چل رہا ہو۔
۳۔ کاغذ اور پنسل تاکہ بچے اپنے روبوٹ کے تاثرات (Expressions) اور اس کے بارے میں اپنے مشاہدے لکھ سکیں۔


بجوں کی آسانی کے لیے :

۱۔ پروجیکٹر پر اسکریچ (Scratch) چلا کر رکھیں تاکہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔
۲۔ “M3D Go” گیم پیڈ (Gamepad) پروگرام کو اسکرین پر دکھایا جائے۔


اساتذہ کے وسائل :

اسکریچ کوڈ فائل : Dance + Emoji.sb3 (2.8 MB)


۱۔ روبوٹ کے تاثرات کا تعارف (۱۰ منٹ)

سرگرمی:

سبق کا آغازطالب علم کے ساتھ اس مکالمے سے کریں کہ کیا روبوٹ بھی جذبات کا اظہار کر سکتے ہی۔ اگر ہاں تو کس طرح کیونکہ عام طور پر ان کے چہرے ہماری طرح نھیں ہوتے۔

ہدایات:

طلبہ کو کہیں:

“آج ہم اپنے روبوٹ کے ساتھ باتیں کریں گے! جیسے جب ہم خوش ہوتے ہیں تو مسکراتے ہیں، اسی طرح ہمارا روبوٹ بھی مختلف تاثرات دکھا سکتا ہے اور اپنے احساسات کا اظہار کرسکتا ہے!”

طلبہ کو کہیں کہ وہ گیم پیڈ پر مختلف ایموجیز کے بٹن دبائیں، لیکن ابھی ڈسپلے اسکرین کو روبوٹ سے نہ جوڑیں۔

اس مرحلے پر بچوں کو حیران ہونے دیں کہ “آخر ایموجیز کیوں نہیں آ رہے؟”

کچھ لمحوں کے بعد وضاحت کریں:

“ہمارے چہروں کی طرح، روبوٹ کو بھی اپنے جذبات دکھانے کے لیے کسی چیز کی ضرورت ہوتی ہے… اور وہ چیز ہے اسکرین!”

اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کو بٹن دبانے دیں اور اس پر غور کرنے دیں کہ ایموجیز کیوں ظاہر نہیں ہو رہے۔

  • ڈسپلے کو روبوٹ کے ساتھ جوڑنے کا عمل دکھائیں اور وضاحت کریں کہ اسکرین روبوٹ کے تاثرات ظاہر کرنے میں کیسے مدد دیتی ہے۔

  • بچوں کو خود سے اسکرین جوڑنے دیں تاکہ وہ اس عمل کو بہتر سمجھ سکیں۔

  • ایک بار ڈسپلے منسلک ہو جائے، تو طلبہ کو دوبارہ ایموجیز کے بٹن دبانے دیں اور خوشی محسوس کرنے دیں جب وہ روبوٹ کی اسکرین پر ظاہر ہوں!


۲۔ ہینڈز آن مشق : تاثرات کو کنٹرول کرنا (۱۵ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ کو گیم پیڈ کا استعمال کر کے مختلف ایموجیز اور ٹیکسٹ کو آزمانے کا موقع دیں جب روبوٹ حرکت کر رہا ہو۔

ہدایات:

طلبہ کو باری باری روبوٹ کنٹرول کرنے دیں، اور وہ فیصلہ کریں کہ وہ اسے مسکراتا، اداس، یا پرجوش بنائیں گے۔

  • وہ ٹالک (Talk) بٹن دبانے پر روبوٹ سے کوئی بھی پیغام کہلوانے کے قابل ہوں گے، جیسے:

image

  • “چلو کھیلتے ہیں!”
  • “مجھے خوشی ہو رہی ہے!”

طلبہ کو ترغیب دیں کہ وہ حرکت کو تاثرات کے ساتھ ملائیں، مثلاً:

  • جب روبوٹ آگے بڑھے تو وہ **مسکرانے کے تاثریت دکھائے۔
  • جب رک جائے تو وہ اداس ایموجی دکھائے۔

اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کی رہنمائی کریں کہ وہ روبوٹ کو مختلف طریقوں سے “بات” کروائیں اور مختلف تاثرات دکھائیں۔
  • اگر طلبہ کو گیم پیڈ کے کنٹرولز میں مشکلات پیش آئیں تو ان کی مدد کریں۔
  • سرگرمی کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہیں اور ان کے منفرد خیالات کی حوصلہ افزائی کریں۔

۳۔ “ڈانس” بٹن کا تعارف (۵ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ کو گیم پیڈ پر موجود خاص “Dance” بٹن سے متعارف کروائیں، جو روبوٹ کو مختلف مزاحیہ اور دلچسپ حرکات کرنے پر مجبور کرے گا!

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“اب ہم اپنے روبوٹ کو ڈانس کرائیں گے! گیم پیڈ پر ایک خاص بٹن موجود ہے جو روبوٹ کو بے ترتیب لیکن مزے دار ڈانس مووز (Dance Moves) کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ آؤ، اسے آزما کر دیکھتے ہیں!”

اساتذہ بچوں کے سامنے “Dance” بٹن دبا کر روبوٹ کی ڈانس مووز کا مظاہرہ کریں اور ان سے بھی آزمانے کو کہیں۔

اساتذہ کا کردار:

  • روبوٹ کو “Dance” بٹن سے حرکت میں لا کر طلبہ کو اپنے روبوٹ کو خود ڈانس کروانے کی ہدایت کریں۔
  • طلبہ کے جوش کو بڑھانے کے لیے ان کے روبوٹ کی حرکات پر تالیاں بجائیں.

۴۔ روبوٹ پارٹی : اظہار، گفتگو، اور ڈانس (۱۰- ۱۵ منٹ)

سرگرمی:

اب جب کہ طلبہ کو اپنے روبوٹ کے تاثرات، بات کرنے، اور ڈانس کرنے کا طریقہ آ گیا ہے، اب وقت ہے ایک روبوٹ پارٹی کا!

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“اب ہم ایک روبوٹ پارٹی منعقد کرنے جا رہے ہیں! آپ سب کے روبوٹ ایک دوسرے کے قریب جا کر سلام کریں گے، **مذاق کریں گے، ہنسیں گے اور ڈانس کریں گے!”

طلبہ کو اپنے روبوٹ کو دوسرے روبوٹس کے قریب لے جانے، تاثرات دکھانے، اور “Talk” بٹن سے بات کرنے کی ترغیب دیں۔

مثال کے طور پر:

  • ایک روبوٹ کہہ سکتا ہے: “ہیلو دوست!”
  • دوسرا روبوٹ جواب میں ہنسنے والا ایموجی دکھا سکتا ہے!
  • پھر دونوں روبوٹ ڈانس بٹن دبا کر جشن منا سکتے ہیں!

اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کو مختلف طریقے سوچنے کی ترغیب دیں جن سے روبوٹ ایک دوسرے سے “بات” کر سکتے ہیں۔
  • طلبہ کے روبوٹ کی دلچسپ گفتگو پر خوشی کا اظہار کریں اور ان کے منفرد خیالات کو سراہیں۔
  • اگر کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو ان کے ساتھ مل کر روبوٹ کے تاثرات کنٹرول کرنے میں مدد کریں۔

۵۔ سبق پر گفتگو اور اختتام (۵ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ کو اپنے تجربات کے بارے میں بات کرنے کا موقع دیں۔

سوالات:

  • “آج روبوٹ کے ساتھ سب سے زیادہ مزے دار چیز کیا تھی؟”
  • “ٓآپ سب کو روبوٹ کے تاثرات دکھانے میں کیسا لگا؟”
  • “کیا آپ کے روبوٹ نے کوئی مزاحیہ یا دلچسپ بات کی؟”

اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کی کہانیاں سنیں اور ان کے جوش و خروش کو سراہیں۔

سیکھنے کا نتیجہ:

اس سبق کے آخر میں، طلبہ:
:white_check_mark: گیم پیڈ کے ذریعے روبوٹ کے تاثرات اور تحریر کو کنٹرول کرنا سیکھ چکے ہوں گے۔
:white_check_mark: روبوٹ کے تاثرات اور حرکات کو یکجا کرنے کا تجربہ حاصل کر چکے ہوں گے۔
:white_check_mark: روبوٹ کے ساتھ تخلیقی طریقے سے بات چیت کرنے کا تجربہ کر چکے ہوں گے۔
:white_check_mark: “روبوٹ پارٹی” کے ذریعے روبوٹکس کے ایک دلچسپ پہلو کا تجربہ کر چکے ہوں گے! :tada::robot: