جماعت نمبر ۱ - سبق نمبر ۵

جماعت نمبر ۱ - سبق نمبر ۵ : اپنے روبوٹ کے ساتھ پیٹرن بنائیں

سبق کا منصوبہ گار: محمد بلال

سبق کا مطلوبہ وقت : ۴۰-۵۰ منٹ

اس سبق میں ہم سیکھیں گے:

ہم بلاکس کے ذریعے پروگرام بنا کر روبوٹ کو حرکت کیسے دے سکتے ہیں اور اس کا بنیادی طریقہ سمجھیں گے۔ ہم سیکھیں گے کہ مختلف بلاکس کو جوڑ کر روبوٹ کو کیسے حرکت دی جا سکتی ہے۔ اس دوران، ہم مختلف حرکتوں کو ترتیب میں رکھ کر روبوٹ کا ایک منفرد ڈانس *بنانے کا تجربہ بھی کریں گے۔ یہ سب ہمیں مسائلحل کرنے (Problem Solving) اور
تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں مدد دے گا!


ضروری اشیاء:

۱۔ ایم تھری ڈی گو (M3D GO) روبوٹکس کٹ۔
۲۔ لیپ ٹاپس جن میں اسکریچ (Scratch) انسٹال ہو۔
۳۔ کاغذ اور پنسل تاکہ طلبہ اپنے پیٹرن کے آئیڈیاز لکھ سکیں۔
۴۔ ایک مخصوص جگہ جہاں روبوٹ حرکت کر سکیں۔


بجوں کی آسانی کے لیے :

۱۔ پروجیکٹر پر اسکریچ (Scratch) چلا کر رکھیں تاکہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی ہو ۔
۲۔ “M3D Go” گیم پیڈ (Gamepad) پروگرام کو اسکرین پر دکھایا جائے۔


اسکریچ کوڈ فائل:

Grade 1 Session 5.sb3 (3.4 MB)


۱۔ کوڈ بلاکس کا تعارف (۱۰ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ کو سکریچ کوڈنگ کی بنیادی سمجھ دینے کے لیے اسے ایسی چیز سے جوڑیں جسے وہ روزمرہ زندگی میں دیکھتے ہیں، جیسے لیگو بلاکس یا بلڈنگ بلاکس۔

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“کیا آپ نے کبھی لیگو (Lego) یا بلاکس سے کچھ بنایا ہے؟ جب ہم ایک بلاک کے اوپر دوسرا بلاک رکھتے ہیں، تو ہم نئی نئی چیزیں بنا سکتے ہیں؟ سکریچ کوڈنگ بھی بالکل ویسی ہی ہے! ہم اپنے کمپیوٹر میں بلاکس استعمال کریں گے تاکہ روبوٹ کو بتا سکیں کہ وہ کیا کرے۔ ہر بلاک ایک ہدایت (Command) دیتا ہے، اور جب ہم انہیں ایک ترتیب میں رکھتے ہیں، تو روبوٹ ان ہدایات پر اسی ترتیب میں عمل کرتا ہے!”

طلبہ کو “When Green Flag Clicked” بلاک سے متعارف کرائیں:

“یہ بلاک بالکل ایک ‘اسٹارٹ بٹن’ کی طرح ہے۔ جب آپ اس پر کلک کریں گے، تو آپ کا روبوٹ حرکت کرنا شروع کر دے گا!”

اسکریچ میں بائیں جانب موجود “When Green Flag Clicked” بلاک دکھائیں، اور طلبہ کو اسے اسکرین کے درمیان میں لے جانے کا طریقہ سکھائیں۔

  • “When Green Flag Clicked” بلاک کے ساتھ کسی بھی بلاک (e.g., Move Forward_Steps) کو جوڑ کر دکھائیں۔ اس سے طلباء کو بلاک کوڈنگ کے عمل کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کو بلاک کوڈنگ کا عمل سمجھائیں اور انہیں دکھائیں کہ بلاکس جوڑنے سے روبوٹ کو ہدایات دی جاتی ہیں۔
  • طلبہ کی مدد کریں کہ وہ بلاک جوڑ کر روبوٹ کو حرکت دے سکیں۔

۲۔ موومنٹ بلاکس (Movement Blocks) کا تعارف (۱۰ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ کو مختلف موومنٹ بلاکس جیسے Move Forward, Move Backward, Turn Left, Turn Right متعارف کروائیں۔ انہیں مختلف بلاکس آزمانے کا موقع دیں تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ روبوٹ کیسے حرکت کرتا ہے۔

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“کیا آپ اسکرین کے نیچے دائیں کونے میں بلوٹوتھ (Bluetooth) کا آئیکن (Icon) دیکھ رہے ہیں؟”

طلبہ کو بلوٹوتھ آئیکن پہچاننے دیں اور وضاحت کریں کہ یہ ہمارے کمپیوٹر کو روبوٹ سے کنکٹ کرتا ہے۔

“اسی طرح، جب ہم اپنے روبوٹ کو حرکت دینا چاہتے ہیں، تو ہم ‘My Robot’ آئیکن کا استعمال کرتے ہیں۔ جیسے بلوٹوتھ کمپیوٹر سے کنیکٹ کرتا ہے، ‘My Robot’ اسکریچ میں روبوٹ کو ہرکت کرواتا ہے۔”

:pushpin: طلبہ کو “My Blocks” سیکشن کھولنے کے لیے کہیں اور وضاحت کریں:

“یہاں سے ہم اپنے روبوٹ کو حرکت دینے کے لیے بلاکس لیں گے۔”

image

:pushpin: اب طلبہ سے کہیں کہ وہ “Move Forward”, “Turn Left” اور “Turn Right” بلاکس کو “When Green Flag Clicked” کے نیچے جوڑیں۔

:pushpin: طلبہ سے مختلف بلاکس کے ساتھ تجربہ کرنے کو کہیں:
:white_check_mark: “اگر ہم روبوٹ کو آگے بھیجیں، پھر بائیں طرف مڑیں، اور پھر پیچھے جائیں، تو اسکا پروگرام کیسا ہوگا؟”
:white_check_mark: “چلو دیکھتے ہیں، کون سا گروپ سب سے منفرد پیٹرن بنا سکتا ہے!”


اساتذہ کا کردار:

طلبہ کی رہنمائی کریں کہ وہ “My Robot” اسپرائٹ کو سمجھیں اور موومنٹ بلاکس کو جوڑ کر مختلف حرکتیں تخلیق کریں۔
طلبہ کو تجربات کرنے دیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہیں۔


۳۔ موومنٹ پیٹرن بنانا (۱۵ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ مختلف موومنٹ بلاکس کو جوڑ کر ایک مکمل پیٹرن بنانے کی کوشش کریں گے۔

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“اب جب کہ ہم روبوٹ کو حرکت دینا سیکھ چکے ہیں، چلو کچھ پیٹرن بناتے ہیں! آپ روبوٹ کو آگے بڑھا سکتے ہیں، گھما سکتے ہیں، پیچھے بھیج سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اسے ایک منفرد ڈانس کروانے کی کوشش کر سکتے ہیں!”

:pushpin: طلبہ کو مختلف بلاکس کے امتزاج سے پیٹرن بنانے دیں، جیسے:
:white_check_mark: آگے بڑھو → دائیں مڑو → پیچھے جاؤ → دائیں مڑو → آگے بڑھو
:white_check_mark: دائرے میں حرکت
:white_check_mark: زیگ زیگ حرکت

:pushpin: طلبہ کو بار بار اپنے کوڈ کو چیک کرنے اور بہتری لانے کی ترغیب دیں۔


اساتذہ کا کردار:

  • طلبہ کو مختلف پیٹرن بنانے میں مدد دیں اور ان کے نئے خیالوں پر حوصلہ افزائی کریں۔
  • اگر کوئی بچہ کسی مرحلے پر پھنس جائیں تو انہیںسوالات کر کے انہیں خود حل نکالنے کے عمل کو فروغ دیں۔

۴۔ روبوٹ کے کو ڈانس کروانا(۱۰ منٹ)

سرگرمی:

اب طلبہ مختلف موومنٹ بلاکس کو ملا کر روبوٹ کا ایک ڈانس پیٹرن بنائیں گے۔

ہدایات:

طلبہ سے کہیں:

“اب ہم روبوٹ کو اپنا منفرد ڈانس سکھائیں گے! بلاکس کو اس طرح جوڑو کہ روبوٹ گول گول گھومے، دائیں بائیں چلے یا دائرہ بنائے!”

طلبہ کو تجربہ کرنے دیں اور پھر اپنی تخلیقات کلاس کو دکھائیں۔


اساتذہ کا کردار:

طلبہ کو آزادانہ تخلیق کی حوصلہ افزائی کریں اور ان کے منفرد روبوٹ ڈانس پیٹرنز پر خوشی منائیں۔


۵۔ سبق کا جائزہ اور اختتام (۵-۱۰ منٹ)

سرگرمی:

طلبہ اپنی تجربات شیئر کریں اور سبق پر گفتگو کریں۔

سوالات:

:white_check_mark: “آج کے سبق میں سب سے دلچسپ پیٹرن کون سا تھا؟”
:white_check_mark: “کیا روبوٹ کو اپنی مرضی سے حرکت دینا آسان تھا یا مشکل؟”
:white_check_mark: “اگلی بار آپ کون سا نیا پیٹرن آزمانا چاہیں گے؟”
:white_check_mark: “کیا کوئی ایسا پیٹرن تھا جو آپ بنانا چوہتے تھے مگر بن نا سکا؟ اس کے نہ بننے کی کیا وجہ تھی؟”

:pushpin: اساتذہ طلبہ کی محنت کو سراہیں اور مزید تجربات کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔


سبق کے اختتام پر سیکھنے کا نتیجہ:

:white_check_mark: طلبہ نے بلاک کے ذریعے پروگرامنگ کے بنیادی اصول سیکھے۔
:white_check_mark: انہوں نے روبوٹ کی حرکتوں کو پیٹرن میں ترتیب دینا سیکھا۔
:white_check_mark: طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا اور نئے ڈانس مووز بنائے! :tada: