جماعت نمبر ۱ - سبق نمبر ۶ : روبوٹ کے ساتھ رکاوٹوں کے راستے پر چلنا
سبق کا منصوبہ گار: محمد بلال
سبق کا مطلوبہ وقت: ۴۴ - ۶۰ منٹ
ضروری اشیاء:
۱۔ ایم تھری ڈی گو (M3D GO) روبوٹکس کٹ
۲۔ لیپ ٹاپس جن میں اسکریچ (Scratch) انسٹال ہو۔
۳۔ کلاس روم میں موجود اشیاء (بلاکس، کھلونے، وغیرہ) تاکہ رکاوٹوں کا راستہ بنایا جا سکے۔
۴۔ کاغذ اور پنسل تاکہ طلبہ اپنا راستہ منصوبہ بندی کے ساتھ ڈیزائن کر سکیں۔
اس سبق میں ہم سیکھیں گے:
**کیسے ہم سکرہچ کوڈنگ کا استعمال کرتے ہوئے رکاوٹوں سے گزرنے کا طریقہ کیسے سکھا سکتے ہیں۔ طلبہ موومنٹ بلاکس (Movement Blocks) جیسے کہ (Move Forward, Turn Left, Turn Right) کا استعمال کریں گے تاکہ روبوٹ رکاوٹوں سے بچتے ہوئے ایک خاص راستہ طے کر سکے۔ اس عمل کے ذریعے، وہ درست فاصلے اور سمت کا تعین سیکھیں گے اور مسئلہ حل کرنے (Problem Solving) اور ایک ٹیم کی طرح اتحاد سے کام کرنے کی مہارتوں کو بہتر بنائیں گے۔
اسکریچ کوڈ فائل:
اس سبق کا اسکریچ کوڈ : Grade 1 Session 6.sb3 (3.4 MB)
۱۔ موومنٹ بلاکس پر نظرِ ثانی (۵ منٹ)
سرگرمی:
پچھلے سبق سے رابطہ جوڑیں جہاں طلبہ نے روبوٹ کو حرکت دینے کے لیے بلاک بیسڈ کوڈنگ (Block Based Coding) سیکھی تھی۔ اس بار، وہ ان ہی مہارتوں کو رکاوٹوں والے راستے پر چلنے کے لیے استعمال کریں گے۔
ہدایات:
طلبہ سے کہیں:
“یاد ہے جب ہم نے پچھلی بار روبوٹ کو حرکت دینے کے لیے کوڈ بلاکس استعمال کیے تھے؟ آج ہم ایک نیا چیلنج کرنے جا رہے ہیں! آپ سب کو ایک ایسا راستہ بنانا ہوگا جس میں رکاوٹیں ہوں، اور آپ کا روبوٹ ان کے درمیان سے گزرتا ہوا اپنی منزل تک پہنچے گا!”
طلبہ کو بتائیں کہ وہ کلاس روم میں موجود بلاکس، کھلونوں، یا دیگر اشیاء سے اپنا راستہ بنا سکتے ہیں۔
طلبہ کو راستہ بنانے کے بعد اس پر غور کرنے کے لیے کہیں: روبوٹ کو کون سی سمت میں جانا ہوگا؟ کتنے قدم چلنا ہوگا؟ کہاں مڑنا ہوگا؟
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ اپنے راستے کے ڈیزائن کے بارے میں تخلیقی سوچیں۔
ان سے سوال کریں: “روبوٹ کو اس راستے پر کیسے لے کر جایا جائے گا؟ کون سا بلاک کس جگہ استعمال کرنا بہتر ہوگا؟”
۲۔ راستے کی منصوبہ بندی اور تخلیق (۱۰ منٹ)
سرگرمی:
طلبہ گروپ کی صورت میں** رکاوٹوں کا راستہ بنائیں گے۔
ہدایات:
طلبہ سے کہیں:
“سب سے پہلے، ہمیں اپنے راستے کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی! سوچیں کہ کون سی رکاوٹ کہاں ہونی چاہیے۔ آپ کھلونوں، بلاکس، یا کسی بھی چیز کا استعمال کر سکتے ہیں۔”
طلبہ کو کاغذ اور پنسل دیں تاکہ وہ اپنے راستے کا ایک سادہ خاکہ بنا سکیں۔
ایک بار خاکہ مکمل ہو جائے، تو انہیں کہنے دیں کہ ان کا راستہ کیسا ہوگا اور روبوٹ کو کہاں سے کہاں لے جانا ہوگا۔
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کے راستوں پر تبصرہ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ راستہ مشکل ضرور ہو لیکن مکمل طور پر ناممکن نہ ہو۔
تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیں اور طلبہ کو مختلف آئیڈیاز آزمانے دیں۔
۳۔ روبوٹ کے لیے کوڈنگ (۲۰ منٹ)
سرگرمی:
طلبہ اپنے راستے کے مطابق** روبوٹ کے موومنٹ بلاکس استعمال کر کے کوڈ بنائیں گے۔
ہدایات:
طلبہ سے کہیں:
“اب وقت ہے اپنے روبوٹ کو راستے پر چلانے کا, سوچو، ہمارے روبوٹ کو کہاں تک آگے جانا ہے؟ کہاں مڑنا ہے؟ کتنے قدم چلنا ہے؟”
طلبہ کو “Move Forward”, “Turn Left”, “Turn Right” بلاکس کے ساتھ کوڈ بنانے کی ہدایت دیں۔
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کو موومنٹ بلاکس کے ذریعے روبوٹ کو چلانے میں مدد کریں۔
طلبہ کو اپنے کوڈ کو بار بار آزمانے اور بہتر بنانے کی ترغیب دیں۔
۴۔ کوڈ میں بہتری لانا (۱۰ منٹ)
سرگرمی:
طلبہ اپنے کوڈ کا تجزیہ کریں گے** اور دیکھیں گے کہ روبوٹ **کہاں غلطی کر رہا ہے اور اسے کیسے درست کیا جا سکتا ہے۔
ہدایات:
“اگر روبوٹ اپنے راستے پر مکمل نہیں چل سکا، تو اب دیکھو کہ کہاں غلطی ہوئی۔ کیا وہ بہت آگے چلا گیا؟ کیا وہ وقت پر مڑا نہیں؟ چلو، اس کو ٹھیک کرنے کے لیے کوڈ میں تبدیلی کرتے ہیں!”
طلبہ کو اپنے کوڈ کو بار بار ٹیسٹ کرنے دیں جب تک کہ روبوٹ کامیابی سے راستہ مکمل نہ کر لے۔
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کی غلطیوں کو موقع کے طور پر دیکھنے کی حوصلہ افزائی کریں۔
۵۔ روبوٹ کی خوشی کا اظہار (۵ منٹ)
سرگرمی:
اب طلبہ اپنے روبوٹ کو ایکسپریس بلاک (Express Block) کے ذریعے جذبات دکھانے کے قابل بنائیں گے۔
ہدایات:
طلبہ سے کہیں:
“کیا آپ کو خوشی محسوس ہوئی جب روبوٹ نے راستہ مکمل کیا؟ تو آپ کا روبوٹ بھی خوش ہے! چلو اسے ایک ایموجی دیتے ہیں تاکہ وہ بھی اپنی خوشی کا اظہار کرے!”
طلبہ کو اسکریچ میں “Express” بلاک کے ذریعے روبوٹ کی اسکرین پر مختلف ایموجیز دکھانے کا طریقہ سکھائیں۔
مثلاً، راستہ مکمل ہونے پر روبوٹ “Smiling Face” دکھا سکتا ہے یا پھر مختلف مراحل پر مختلف تاثرات دکھا سکتا ہے۔ جیسے کے:
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کو الگ الگ ایموجیز آزمانے کی ترغیب دیں۔
روبوٹ کو مختلف طریقوں سے اپنے جزبات کا اظہار کرنے پر توجہ دیں۔
۶۔ سبق کا جائزہ اور گفتگو (۵ منٹ)
سرگرمی:
طلبہ سے ان کے کام کے بارے میں گفتگو کریں اور انہیں اپنا تجربہ ساری کلاس کے ساتھ بانٹنے کے ترغیب کریں۔
سوالات:
“رکاوٹوں بھرا راستہ بنانے میں سب سے زیادہ مزے دار چیز کیا تھی؟”
“کیا روبوٹ کو صحیح طریقے سے راستہ پار کروانا مشکل تھا؟ آپ نے اپنے کوڈ میں کیا تبدیلیاں کیں؟”
“اگر آپ دوبارہ راستہ بنائیں، تو اس میں کیا نئی چیزیں ڈالیں گے؟”
اساتذہ کا کردار:
طلبہ کی **تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کو سراہیں۔
ان کی مسائل حل کرنے کی مہارت پر توجہ دیں۔
سبق کے اختتام پر سیکھنے کا نتیجہ:
طلبہ نے روبوٹ کوڈنگ کے ذریعے رکاوٹوں کے درمیان چلانا سیکھا۔
انہوں نے اپنے کوڈ میں بہتری لا کر مسئلہ حل کرنے کی مہارتیں بڑھائیں۔
طلبہ نے اپنی ٹیم ورک اور تخلیقی صلاحیتوں کو بہتر بنایا۔ ![]()



